جہلم: دریائے جہلم میں موضع کنڈان کے مقام پر بڑھتا ہوا زمینی کٹائو جہاں سینکڑو ایکڑ زرعی زمین نگل چکا ہے وہاں صورتحال باعث تشویش بنتی جا رہی ہے اور تحصیل انتظامیہ نے بند کو ٹوٹنے اور لوگوں کو مالی و جانی نقصان سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کر لی ہے-
اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور کی سربراہی میں تشکیل کردہ مشترکہ ٹیم نے جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ میں آگاہ کیا کہ دریائے جہلم کا کٹا موضع کنڈان کی آبادی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس سے پہلے بھی سینکڑوں ایکڑ اراضی دریا برد ہو چکی ہے اور لوگوں کو خطیر نقصان پہنچ چکا ہے-
مزید زرعی اراضی دریا برد ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیاکہ موضع یارے والا کے قریب فلڈ بند سے دریاکے پانی کے بہا کا فاصلہ تین سو فٹ رہ گیا ہے، کٹا کے پیش نظر یہ فلڈ بند ٹوٹنے کا بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے، لہذا ترجیح بنیادوں پر صورتحال کے تدارک کیلئے متعلقہ اداروں کو اقدامات کا پابند بنایا جائے۔