اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ جس کے بولنے اور کھلے رہنے سے ہمیں فائدہ ہو اس کی گرفتاری میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا ،جو بھی قانون توڑے گا قانون کی گرفت میں آئے گا۔
شاہ محمود قریشی کے بیان پر اپنے ردعمل میں رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ بھگوڑے کو سرکاری ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ واپس آتے ہی جھوٹ کا نیا دورہ پڑ گیا ہے ،25 مئی کو جو ڈر کر چھپ گئے تھے، اب بلوں سے باہر نکل آئے ہیں، 11 دن پہلے کوئی نکلا نہ اب کوئی نکلے گا ۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آپ جھوٹ بولیں، گولیاں برسائیں، ڈنڈے چلائیں، آگ لگائیں، سرپھاڑیں، ہم تماشائی بن کر دیکھیں، یہ نہیں ہوسکتا ،قانون اور قاعدے پر سختی سے عمل ہوگا، قانون کی خلاف ورزی کریں گے نہ ہی کرنے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عوام نے بھگوڑوں کے خلاف عوامی ردعمل دے دیا ہے ،جس کے بولنے اور کھلے رہنے سے ہمیں فائدہ ہو اس کی گرفتاری میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا ،جو بھی قانون توڑے گا قانون کی گرفت میں آئے گا۔