پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان کے عدالتی نظام کو جکڑ کر مذاق بنایا ہوا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان کے عدالتی نظام کو جکڑ کر مذاق بنایا ہوا ہے، کتنی ناانصافی ہے پھر کہتے ہیں کہ اللہ کا عذاب نہ آئے۔
شہباز گل نے کہا کہ چوری شدہ پیسے کے تمام ثبوت ہونے کے باوجود فرد جرم عائد نہیں ہو پارہی ہے اگر یہی کوئی غریب یا عام آدمی ہوتا تو ابھی تک سزا مل کر اپیل بھی خارج ہوچکی ہوتی۔