پی ٹی آئی ممبران اسمبلی گلگت بلتستان کے اندرونی اختلافات ختم 

222

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے زیر صدارت پشاور میں پارلیمانی پارٹی گلگت بلتستان کے اجلاس میں پی ٹی آئی ممبران اسمبلی گلگت بلتستان کے اندرونی اختلافات ختم معاملات طے پاگئے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے زیر صدارت پشاور میں پارلیمانی پارٹی گلگت بلتستان کا اجلاس ہوا

جس میں سابق امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان شریک ہوئے ،اجلاس میں گلگت بلتستان کے ناراض صوبائی وزراءسمیت 24اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سابق وزیر خزانہ جاوید منوا کو وزارت دی جائے گی۔

جاری بیان کے مطابق اسلامی تحریک کے ممبر اسمبلی ایوب وزیر کو عمران خان نے خصوصی طور پر ویلکم کیا،پی ٹی آئی ممبران اسمبلی گلگت بلتستان کے اندرونی اختلافات ختم معاملات طے پاگئے،عمران خان کی کاوشوں سے تمام ممبران نے ملکر چلنے پر اتفاق کیا،اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ناراض اراکین کے گلے شکوے بھی دور ہوگئے ،

وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی قیادت میں صوبائی حکومت کا قلعہ مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی قیادت پر متفق ہوگئے ،اراکین اسمبلی گلگت بلتستان نے پارٹی چیرمین عمران خان کو ہر فیصلے کو من و عن تسلیم کرنے کا اعلان کردیا،تمام ممبران نے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق کیا اور ایک دوسروں کے گلے لگے ،پی ٹی آئی اراکین ایک پیج پر آنے کے بعد اپوزیشن کا گلگت بلتستان میں عدم اعتماد کا خواب چکنا چور ہوگیا۔