چین کی ہنگامی امدادی ادویات کی پہلی کھیپ سری لنکا پہنچ گئی

324

کولمبو: چین کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنا پر فراہم کی جانیوالی ادویات کی ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ سری لنکا کے بندرانائیکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ہے۔

امداد حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتیہوئے چینی سفیر چھی ژین ہونگ نے کہا کہ چین سری لنکا کو درپیش مشکلات اور چیلنجزسے مکمل طور پر آگاہ ہے اور اپنی صلاحیت کے مطابق تمام ممکنہ ذرائع سے امداد فراہم کرتا رہے گا۔

چین کی طرف سے فراہم کی جانے والی ادویات کی امداد کو سراہتے ہوئے سری لنکا کے وزیر صحت کیہیلیا رامبوکویلا نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام ہمیشہ مشکل ترین وقت میں سری لنکا کی مدد کیلئے آگے آتے ہیں۔

چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے ایک ترجمان نے 19 اپریل کو بتایا تھا کہ حالیہ مشکلات سے نمٹنے میں مدد کیلئے چینی حکومت نے سری لنکا کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔