بھارت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے، ویزہ سروس بحال کرے، افغان طالبان

411

کابل: طالبان حکومت نے بھارت پرکابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے اورویزہ سروس بحال کرنے پرزوردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بیان میں کہا کہ بھارتی وفد کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دورکا آغاز اورخوش آئند ہے۔

افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ عامرخان متقی سے بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری جے پی سنگھ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اوردونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی، افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی، تجارت کے فروغ اور دیگر امور پر بات کی۔

افغان حکام کا کہنا تھا کہ متوازن خارجہ پالیسی کے تحت افغان حکومت بھارت سے سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتی ہے۔ بھارت خطے کا ایک اہم ملک ہے جس پرانے تعلقات ہیں۔ بھارت سے افغانستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے، زیرالتوا بھارتی منصوبے مکمل کرنے اور افغان عوام کے لئے ویزہ سروس بحال کرنے پر زور دیا ہے۔