کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں بلدیاتی نظام کو بااختیار بنانے کی درخواست پرسندھ حکومت سے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیاہے۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم اورجماعت اسلامی کی بلدیاتی نظام کو بااختیار بنانے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔سیکرٹری بلدیات طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے اسپیشل سیکرٹری اور سندھ حکومت کے رویے پر اظہارِ برہمی کیا اور سیکرٹری بلدیات کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ایم کیوایم کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا اور استدعا کی کہ جسٹس کریم خان آغا کے روبرو میرا کیس نہ سنا جائے۔
جماعت اسلامی کے وکیل بیرسٹرصلاح الدین احمد نے بینچ پر اعتماد کا اظہار کیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 22 جون کے لیے ملتوی کردی۔