اورنج لائن ٹرین اور چینی قونصلیٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری 

236

لاہور: پنجاب پولیس نے اورنج لائن ٹرین اور چینی قونصلیٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہور پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ کے بعد لاہور پولیس نے اورنج لائن ٹرین اور پنجاب میں مقیم سرکاری اور غیر سرکاری چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چینی قونصلیٹ کی سکیورٹی آڈٹ کے بعد سکیورٹی کو مزید سخت کردیا جائے گا واضح رہے کہ اس سلسلے میں گزشتہ روز لاہور پولیس نے ہنگامی مشقوں کا بھی مظاہرہ کیا۔