پشاور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نکلنے کا اعلان کروں گا، چور اور مجرم ملک میں آکر بیٹھ گئے ہیں، طاقتور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو مشکل حالات میں میڈیا نے کوریج کی، رانا ثناء اللہ سے متعلق تو ان کا خود ایک وزیر کہتا تھا کہ اس نے 14قتل کرائے ہیں، ماڈل ٹاؤن واقعہ پر شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو جیلو ں میں ہونا چاہے تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے 97،98میں درجنوں لو گ پولیس مقابلے میں مروائے۔ رانا ثناء اللہ کا پھر یہ بیان آیا ہے کہ میں یہ کر دوں گا وہ کردوں گااور پھر لوگوں کو ڈارنے کی کوشش کر رہے ہیں، بزدل آدمی ظالم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں بربریت سے خواتین سمیت مارچ کے شرکاء پر شیلنگ کی گئی، مارچ کے شرکا ء پر ایسے شیل پھنکے گئے جیسے دہشت گردوں پر پھینکے جاتے ہیں ۔ معاشرے میں انصاف نہیں ہے انصاف کیلئے جدو جہد کرنا پڑتی ہے ۔عدالتیں کمزور کو طاقتور سے محفوظ رکھنے کے لیے بنتی ہیں، ہم ان لوگوں کوشکست دیں گے تو پاکستان اوپر جائے گااگر ہم کامیاب نہ ہوئے تو یہ جنگ ہمارے بچوں کو لڑنی پڑے گی ۔