لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمرانی فتنہ نے پاکستان میں ایک دوسرے کی عزت واحترام،شرافت و شائستگی کی روایات اور اخلاقیات کا جنازہ نکال کے رکھ دیا ہے بدتہذیبی ،بدتمیزی اور عدم برداشت کے جس کلچر کو پروان چڑھایا ہے، عمران خان ملک و قوم کے کیلئے زہر قاتل ہے لہذا پوری قوم کو متحد ہوکر اس فتنہ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
نوازشریف نے کہا کہ کشمیری عوام تنہا نہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت محض طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیر جموں وکشمیرپر اپنا غاصبانہ تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا۔
ن لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طویل عرصہ سے تہاڑجیل میں قید ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کو یکطرفہ ٹرائل کے ذریعے عمر قید کی سزا دیکر بھارت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کا تمسخر اڑایا ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے یہ معاملہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائیگا۔