پی ایف یو جے دستور کے انتخابات، نواز رضا صدر، اے ایچ خانزادہ سیکرٹری منتخب

402

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے انتخابات برائے 2022-24ء میں ملک بھر کے بی ڈی ایم ارکان نے بھاری اکثریت سے محمد نواز رضا کو صدر اور اے ایچ خانزداہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے دستور کا تین روزہ اجلاس عام مورخہ 27تا29مئی 2022کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی میزبانی میں کراچی میں اسکاؤٹس آڈیٹوریم سندھ میں ہوا‘ اجلاس کے تیسرے روز پی ایف یوجے دستور کے انتخابات کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئے جس میں بی ڈی ایم ارکان نے بھاری اکثریت سے محمد نواز رضا کو صدر‘ ایچ اے خانزادہ کو جنرل سیکرٹری‘ شکیل الرحمن‘ افسر عمران‘ مہتاب اشرف خان‘ میاں محمد سلیم شاہد کو نائب صدر‘ حامد ریاض ڈوگر کو خزانچی‘عامر لطیف‘عمران احمد مقصود‘ محمد نسیم شاہ‘ محمد ظہیر شاہ کو اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا۔ جبکہ ارکان کی اکثریت نے باالترتیب شعیب احمد ‘ سید شمائل عباس شاہ‘ شمس کیریو‘ شیما صدیقی‘ نوید انجمُ‘ عامر انور‘ عمران ایوب‘ فیصل جاوید‘ طاہر شہزاد‘ تجمل حسین‘ طارق سعید‘ چودھری اصغر‘ سعید آسی‘ رانا محمد افضل ‘ ضیاالحق شہزاد اور ملک الطاف کو فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب کرلیا۔ انتخاب کے تمام عہدیداروں نے تقریب کے اختتام پر حلف اٹھالیا‘ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین راؤ شمیم اصغر نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ قبل ازیں 27مئی کو شروع ہونے والے تین روزہ اجلاس میں ملک بھر سے مندوبین نے شرکت کی‘ اجلاس میں ملک بھر کے شہروں کی یوجیز کے صدور نے کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ اس موقع پر مختلف قراردادیں بھی منظور کیں گئیں۔ جس میں میڈیا ہاؤسز کی جبری بندش‘ ملازمین کی نتخواہوں میں تاخیر‘ جبری برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی‘ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی‘ جن ملازمین کے مشاہروں میں کٹوتی کی گئی ہے اسے فی الفور بحال کیا جائے‘ ویج بورڈ ایوارڈ پر عملدرآمد‘ میڈیا ہاؤسز کے ملازمین کو طبی سہولیات‘ ہیلتھ اور لائف انشورنس کیا جائے۔ اجلاس میں کشمیر میں بھارتی جارحیت‘ میڈیا پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ اسرائیل فوج کے ہاتھوں جاں بحق فلسطینی خاتوں صحافی کی ہلاکت پر افسوس پر اظہار کرتے اسرائیل کی مذمت اور مقتولہ صحافی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا‘ اجلاس میں پی ایف یوجے اور ملک بھر کی تمام یوجیز کے انتقال کرجانے والے صحافیوں کیلیے دعائے مغفرت اورلواحقین وپسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔