پرویز الٰہی کا تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کا مشورہ

358

لاہور: پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ مشورہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران دیا۔  مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفوں پر نظرثانی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ استعفی واپس لے لیں تو بہتر ہے۔

پرویز الہی نے کہا کہ پارلیمنٹ حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کا جمہوری فورم ہے، تحریک انصاف ایوان سے باہر آکر اپنے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گی، تحریک اںصاف کو پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ کے مشورے سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ کروں گا، پنجاب میں 20 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے چوہدری پرویز الٰہی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔