شاہ محمود کی عمرسرفراز چیمہ اور عثمان بزدار سے ملاقات

304

لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب میں ن لیگ کی غنڈہ گردی اور لاقانونیت سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں دھونس اور زبردستی سے غیر آئینی وزیر اعلیٰ مسلط کیا گیا، حقیقی آزادی مارچ کے دوران حمزہ شہباز اور (ن) لیگ کی ایماء پر پنجاب پولیس کے گلو بٹوں نے جس طرح معصوم بچوں، عورتوں اور پر امن شہریوں پر بدترین تشدد کیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

پوری قوم اس امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر چکی ہے، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے قوم کی کمر توڑ دی ہے۔

ان کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، ان کا حکومت میں آنے کا واحد مقصد کرپشن کے کیسز کا خاتمہ ہے۔