مزدور رہنمائوں کا دورہ سکھر

748

نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدرشکیل احمد شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد عمر شر اور نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری قاسم جمال نے سکھرزون کا دورہ کیا۔سکھرمہران مرکز میں صوبائی تنظیمی امور کے لیے میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جیکب آباد، لاڑکانہ کے نئے ضلعوںکا اعلان کیا گیا اور عہدیداران کا تقررکیاگیا۔سکھرزون کی تنظیم نو کے حوالے سے آئندہ کے فیصلوں کے مطابق تبادلہ خیال کیا گیا۔ جلد ہی نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کی مجلس عاملہ کا اجلاس حیدرآباد میں منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی امیرجماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی اور مرکزی صدرشمس الرحمن سواتی ہوں گے۔ اس اجلاس میں باقاعدہ طورپر نومنتخب عہدیداران نیشنل لیبر فیڈریشنسندھ کی حلف برداری تقریب منعقد کی جائے گی ۔