ایشیا ہاکی کپ: جنوبی کوریانے جاپان کو 3-1سے شکست دے دی

243

جکارتہ(نمائندہ خصوصی) ایشیا ہاکی کپ کے سپر4 مرحلے میں جنوبی کوریا نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں3 گول سے شکست دے دی، دفاعی چیمپئن بھارت اور ملائیشیا کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا، 11 ویں ایشیا کپ کے سلسلے میں گزشتہ روز سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں جنوبی کوریا نے جاپان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-1 سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی طرف سے جینگ ہیون، ہوانگ اور ینگ لی نے ایک، ایک گول کیا، اس فتح کے بعد جنوبی کوریا کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے جبکہ جاپان کی ٹیم مسلسل دوسری شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ دوسرے میچ میں ایشیا ہاکی کپ میں بنگلادیش نے 5ویں پوزیشن کے سیمی فائنل میچ میں انڈونیشیا کو2 کے مقابلے میں4 گول سے شکست دے دی، 5ویں پوزیشن کے فائنل میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں یکم جون کو آمنے سامنے ہوں گی۔