اسلام آباد‘ کراچی (صباح نیوز‘اسٹاف رپورٹر) وزیر ِ خارجہ بلاول زرداری اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سی پی این ای کے نو منتخب صدر کاظم خان، سینئر صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل عامر محمود، فنانس سیکرٹری غلام نبی چانڈیو، نائب صدر سندھ جبار خٹک، جوائنٹ سیکرٹری سندھ مقصود یوسفی سمیت تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی،ملک میں میڈیا کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور اظہار کی آزادی کے لیے سی پی این ای اپنا کردار ادا کریگی۔