اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنڈی کے شیطان کا ’’خونی ‘‘مارچ ’’بادی‘‘ میں تبدیل ہوچکا ہے، باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں، باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے۔
شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا کہ گیارہ جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے لیکن آپ آئیں تو سہی،’’ اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے‘‘ کا بیان دینے’’ والا خونی فساد ‘‘میں دم دبا کر بھاگ گیا ہے ۔
پنڈی کے شیطان کا "خونی" مارچ "بادی" میں تبدیل ہوچکا ہے
باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے
باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں
— PMLN Digital (@PMLNDigital) May 29, 2022
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں، دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں جبکہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنڈی کے شیطان کا خونی مارچ بادی میں تبدیل ہوچکا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے، باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں۔