اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد کوپی ٹی آئی کا ناچ گھر نہیں بننے دیں گے، جلسوں کی اجازت انتظامیہ دیتی ہے ، عدلیہ نہیں ، عدلیہ کوانتظامیہ بنانے یا سیاست کیلئے عدلیہ کا فورم استعمال کرنے سے گریزکیاجائے۔
ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ دوسروں کو چوہا کہنے والا ….گرگٹ اب اسلام آباد کے گھیرائو کیلئے عدالتی تحفظ چاہتا ہے۔ ایمپائرسے ملکرمیچ جیتنے کا وقت گزرگیا۔ سیاسی جنگ کا فیصلہ اسمبلی میںہوگا یا گلیوں میں ،عدالت میں نہیں۔جوبھی حدکراس کرے، آئین قانون اورانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے پاکستان تحریک انصاف کوجلسے کرنے کی کھلی چھٹی ہے مگرگھیرا ئو،جلائو،لاک ڈائون،سڑکیں بندکرنے ،خونی لانگ مارچ اوراسلام آباد کاگھیرائوکرنے کی نہیں ۔
دوسروں کو چوھا کہنے والا ….گرگٹ
اب اسلام آباد کے گھیراؤ کیلئے عدالتی
تحفظ چاھتا ھےایمپائرسےملکرمیچ جیتنے کا وقت گزرگیا
سیاسی جنگ کا فیصلہ اسمبلی میں ھوگا یا گلیوں میں ،عدالت میں نہیں
جوبھی حدکراس کرے
آئین قانون اورانصاف کے کٹہرے میں لایا جاۓ
admin— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 29, 2022
انہوں نے کہا کہ خطرے کی بو پا کر سانپ بِل میں جا چھپتا اورخطرہ ٹلنے کا یقین ہونے کے بعد پھر سے ڈسنے اور شکار کرنے کیلئے بِل سے نکلتا ہے، ہوشیار باش لانگ مارچ کے ادھ موئے سانپ سستانے اور سازش کا زہرپھیلانے کے لیے پھر سے نکلیں گے، انکا زہرنکالنا ضروری ہے تاکہ کسی کو ڈسنے کے قابل نہ رہیں۔