ایران نے زیر زمین خفیہ ڈرون اڈے کی تصاویر جاری کردیں

628
تہران: ایرانی سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں نامعلوم مقام پر بنائے گئے زیر زمین خفیہ ڈرون اڈے میں طیارے کھڑے ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی فوج نے اپنے فوجی ڈرونز کے زیر زمین خفیہ اڈے کی تصاویر جاری کردیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق نامعلوم مقام پر بنائے گئے زیر زمین اڈے میں ابابیل 5 سمیت 100 ڈرون رکھے گئے ہیں۔ ان میں 9 میزائل نصب ہیں، جو فضا سے سطح پر مار کرنے والے امریکی ہیل فائر کا ایرانی ورژن ہے۔ ایرانی کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ ایران کی مسلح فوج کے ڈرون خطے کے سب سے طاقتور طیارے ہیں۔