ایشیا ہاکی کپ، بھارت نے سپر فور مرحلے میں جاپان کو ہرا دیا

428

جکارتہ(جسارت نیوز)ایشیا ہاکی کپ کے سپر فور مرحلے میں دفاعی چمپئن بھارت نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے، ملائیشیا اور جنوبی کوریا کا میچ 2-2 گول سے برابر رہا،11 ویں ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ہیں۔ہفتہ کو سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی، بھارت کی طرف سے منجیت نے 8 ویں اور پون راج بہار نے 35 ویں منٹ میں گول اسکور کیا، جاپان کی طرف سے واحد گول 18 ویں منٹ میں تکوما نیوا نے کیا، اس قبل ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، ملائیشیا کی جانب سے عبدالرحیم نے چوتھے اور عشران ہمسانی نے 40 ویں جبکہ جنوبی کوریا کی طرف سے لی ینگ نے 12 اور جیونگ جن وو نے 21 ویں منٹ میں گول کیا۔