لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان نے مشکل فیصلے کیے اور وہ آئی ایم ایف کے سامنے نہیں لیٹے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل میں اسد عمر نے کہا کہ ان سے حکومت نہیں سنبھالی جارہی اور روپے کی قدر گرتی جارہی ہے، سستی نہ کریں تو کم از کم جس ریٹ پر چیزیں چھوڑ کر گئے ہیں اس پر تو رہنے دیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرپشن پر لیکچر شہباز شریف کے منہ سے اچھا نہیں لگتا۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہی فرمان جاری کر کے پیٹرول کی قیمت 30 روپے بڑھا دی گئی، مشکل فیصلے عمران خان نے کیے تھے، آئی ایم ایف کے سامنے لیٹے نہیں تھے، عمران خان نے کہا تھا کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، روس سے تیل لیں گے۔