عمران نیازی پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا چکے، نواز شریف

424
عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گے، نوازشریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچا چکے، عوام اب اس کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرےں گے۔ لندن میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناقابل تسخیر ایٹمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی محنت اور وطن سے محبت کا نتیجہ ہے، ہمارے دور میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا، سی پیک، موٹرویز، میٹرو، اورنج ٹرین جیسے خوشحالی کا منصوبے بنے۔

اسٹاک مارکیٹ ایشاء میں نمبر ون تھی، ہم نے ڈالر کو بڑھنے سے روکے رکھا، صنعتی زونز شروع کئے، جی ڈی پی گروتھ اوپر جارہا تھا، خزانہ بھرا ہوا تھا، دوست ممالک کے ساتھ دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے تھے، پاکستان اقتصادی طور پر ایشا کا ٹائیگر بننے جارہا تھا مگر اس میں رکاوٹ ڈالی گئی اور سازشوں کا سلسلہ جاری رکھا جو عمران خان نیازی کی شکل میں آج بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا علاج مکمل ہونے پر جلد پاکستان واپس آرہا ہوں، عوام سے ایک منٹ کی دوری برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان اور عوام کے ساتھ تھا اور ہے، قوم ہمارے دور کو آج یاد کرتی ہے، عمران خان نیازی پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکے اور مزید نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہے مگر پاکستان کی غیور عوام اب اس کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ناکام بنائےںگے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو مہنگائی بے روزگاری معاشی اقتصادی بدحالی ہے یہ عمران خان کی وجہ سے ہے، تاریخی قرضے لے کر پاکستان کو سرخ لکیر کے قریب لاکھڑا کیا، حکومت سے کہا ہے پاکستان اور عوام کوخوشحالی کیلئے دن رات ایک کردیں ۔