پنجاب اسمبلی، مریم نواز پر قاتلانہ حملے سے متعلق قرارداد جمع

267

لاہور (آن لائن) نیب دفتر کے باہر مریم نواز پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے اعلی سطحی انکوائری کمیٹی بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میںکہا گیا ہے کہ نیب لاہور میں پیشی کے دوران مریم نواز کی گاڑی پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے باعث بلٹ پروف
گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا تھا۔اس افسوسناک واقعہ میں درجنوں لیگی کارکنوں بھی زخمی ہوئے تھے۔ نیب آفس لاہور کے باہر مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز پر قاتلانہ حملے کی انکوائری کیلئے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دی جائے۔ انکوائری کمیٹی میں پولیس کی تجربہ کار افسران کو شامل کیا جائے۔