کراچی (آن لائن)ناظم جوکھیو قتل کیس کی سیشن کورٹ منتقلی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے ناظم جوکھیو کیس کو ٹرائل کے لیے سیشن کورٹ بھیجنے کے حکم کے خلاف قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) کی دائر درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس
جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق این سی ایچ آر نے اے ٹی سی 15 کے 25 مئی کے حکم کے خلاف فوجداری نظرثانی کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جج نے کیس کے دائرہ اختیار کے نقطہ پر درخواست گزار کے سامعین کے حق کو کم کیا اور ریکارڈ پر موجود حقائق کی تعریف کیے بغیر حکم جاری کیا۔ ابتدائی سماعت کے بعد جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپنے حکم میں کہا کی اس فوجداری نظرثانی کی درخواست کو برقرار رکھنے کے لیے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو 20 جون 2022ء کے لیے نوٹس جاری کیا جائے۔