کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے،آرمی چیف ودیگر کا اظہار تعزیت

535

اسکردو(جسارت نیوز)اسکردو کے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے ہیں۔66 سالہ کوہ پیما علی رضا پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے کے باعث گزشتہ کچھ دنوں سے ریجنل اسپتال میں زیرعلاج تھے۔واضح رہے کہ کوہ پیما علی رضا سدپارہ 1986 سے کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ رہے اور انہیں رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا۔علی رضا سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا تھا۔دریں اثنا علی رضا سدپارہ کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف ،ڈی جی اسپورٹس پنجاب ودیگر نے مرحوم کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا سدپارہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ، مرحوم نے کوہ پیما کو ایک نئی جدت فراہم کی ۔