سکھر (نمائندہ جسارت) نیب سکھر کی ایک ٹیم نے کندھکوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے چار سالوں سے مفرور ٹھیکیدار برکت بھنگوار کوگرفتارکرلیاہے ملزم کو نیب ٹیم کی جانب سے سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر نیب کی جانب سے ملزم کا ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی مگر عدالت نے ملزم کو 30جون تک جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اور ملزم کے خلاف کیس کی سماعت بھی 30جون تک ملتوی کردی ملزم کے خلاف مختلف محکموں میں لیے گئے ٹھیکوں میں کرپشن کرنے کا الزام ہے اور وہ گزشتہ چار سال سے گرفتاری کے خوف سے فرار تھا۔