لاہور (نمائندہ جسارت) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو کام اور ٹرانسفر پوسٹنگ کرنے سے روکنے کی دائر درخواست کو مرکزی کیس لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے درخواست کے ساتھ دستاویزات لگانے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔ لاہور کی سیشن عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، پولیس اہلکاروں پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں درج مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی 4 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا اور آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔