نقطہ نظر

808

ناظم آباد نمبر ایک کے رہائشیوں کی تشویش
ناظم آباد نمبر 1 کے رہائشیوں میں اس بات پر چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ حکومت سندھ اور واٹر بورڈ مل کر کیماڑی کے مقام پر ایک نیا ہائیڈرنٹ بنا رہے ہیں تا کہ اس علاقے کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکے۔ ہمیں اس بات پر قطعی اعتراض نہیں کہ یہ منصوبہ کیوں شروع کیا جارہا ہے۔ لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ پانی ناظم آباد نمبر 1 کے حصے سے دیا جائے گا۔ جس سے ناظم آباد نمبر 1 کے رہائشیوں کو تکلیف کا اندیشہ ہے۔ میری وزیراعلیٰ سندھ، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور واٹر بورڈ سے درخواست ہے کہ خدارا یہاںکے باسیوں کے حصے کا پانی ہرگز ہرگز کیماڑی ہائیڈرنٹ کو نہ دیا جائے۔ اس سلسلے میں یہاں پر مقیم افراد میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس معاملے کا جلد کوئی دوسرا متبادل تلاش کیا جائے گا تا کہ آنے والے دنوں میں پینے کے پانی کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ آبادی کے اضافے کی وجہ سے پہلے ہی بہت بڑھ چکے ہیں۔
امجد سرہندی،ناظم آباد نمبر 1، کراچی