کراچی : سندھ تائیکوانڈو کپ کراچی ٹائٹنز نے 359 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ حیدرآباد 153 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سکھر 124 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ میرپورخاص کی ٹیم کو بہترین ڈسپلن ٹرافی دی گئی ،
ایونٹ میں انڈر 14(کیڈٹ)، انڈر 17 (جونیئر) اور اوور 17 (سینئر) مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے لیے قونصلیٹ جنرل جمہوریہ کوریا کے تعاون سے گلستان اسکاؤٹس کے ایم صدیق میمن جمنازیم میں سندھ تائیکوانڈو کپ کا انعقاد کیا۔
ان مقابلوں میں حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، بے نظیر آباد اور لاڑکانہ سمیت صوبہ سندھ سے مرد اور خواتین کی ٹیموں نے حصہ لیا، اختتامی تقریب کے موقع پر 72 ونگ (بھٹائی رینجرز سندھ) کے ونگ کمانڈرکرنل مصور عباس مہمان خصوصی کے علاوہ
احمدعلی راجپوت، آصف عظیم ،زبیر ماچا، ریحان ہاشمی (چیئرمین سندھ تائیکوانڈو اور سابق ممبر قومی اسمبلی) کاشف احمدفاروقی ،تائیکوانڈو ویمنز ونگ کی ماجدہ حمید اور افشاں فاطمہ ، مسٹر میر اور مسٹرالیاس بھی موجود تھے۔ اس موقع پرمہمان خصوصی کرنل مصور عباس نے کھلاڑیوں ودیگر شخصیات میں شیلڈ تقسیم کیں۔