چیف سیکریٹری  کے پی کے کی الخدمت ہسپتال پشاور آمد، سہولیات کا جائزہ لیا

755
Hospital

پشاور: الخدمت ہسپتال میں زیر علاج منشیات کے عادی افراد کے لئے جو اقدامات کئے گئے ان کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش کے ہمراہ کمشنر پشاور ریاض محسود، ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق اور دیگر افسران نے خصوصی دورہ کیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری شاکر صدیقی کی خصوصی دعوت پر مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا صدر ملک مہر الہی، سیکرٹری اطلاعات شھزاد احمد صدیقی نے شرکت کی۔۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش نے ہسپتال میں زیر علاج 100 سے زاہد منشیات کے عادی افراد کو گلدستے پیش کیے اور ایک باعزت شہری بنانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ہسپتال کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال کی انتظامیہ کو بہتر سہولیات دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

صدر ملک مہر الہی نے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں منشیات کے عادی افراد کو ایک باعزت شہری بنانے کے لیے بحالی مراکز میں منتقلی کے اقدام اور ان کے علاج معالجے پر تمام تاجربرادری کیجانب سے خوش آیئن اقدام کرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اور اس اقدام کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کی درخواست کی تاکہ اس معاشرے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔