سعودی عرب واقعہ :شیخ رشید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

88

اسلام آباد(اے پی پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپراکی عدالت نے سعودی عرب واقعے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔جمعرات کے روز فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کی روشنی میں حافظ احتشام کی جانب سے دائر مذکورہ درخواست خارج کرنے کا حکم سنادیا۔