بہتر حل دیکھ رہا ہوں، سارا کریڈٹ عمران خان کو جائے گا،شیخ رشید

100

اسلام آباد ( آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں ایک بہتر حل دیکھ رہا ہوں، دیر سویر ہو سکتی ہے، سارا کریڈٹ عمران خان کو جائے گا۔امید ہے معاملات صلح صفائی سے طے پا جائیں گے اور مثبت حل نکل آئے گا اور دوسرے لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کو اسلام آباد آنے سے روکنے کے لیے پورے پاکستان میں کریک ڈاؤن کیا گیا اور لوگوں کو روکا گیا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ کل کے واقعات کے بعد لوگوں کی آنکھوں میں خون ہے۔مگر عمران خان بہتر حل نکال لیںگے،شاید اب دوسری بار لوگوں کو متحرک کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔