عمران خان نے گالم گلوچ کاکلچرپروان چڑھایا، شازیہ مری

81

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیربرائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میںگالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ اورعمران نیازی لوگوں کو اکسانے اورانہیں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ترغیب دینے کا بھی ذمہ دار ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان نیقانون ، آئین اور ریاستی اداروں کی بے توقیری کی اور اس عمل نے ملک کوبہت نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی گھمنڈی اور ضدی شخص ہے،جو اپنی انا کی تسکین اورایک بار پھرکرسی کی خاطر اپنی جماعت کے کارکنان کو قانون توڑنے پر اکسا رہا ہے جبکہ اس شخص کی اپنی اولاد پرسکون ماحول میں عیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی اولاد ایک مغربی ملک میں مقیم ہے اور یہ خود ہمارے بچوں کو میسر ماحول خراب کرنے پر تلا ہوا ہے۔