ـ5 سال سے ایسٹرن اسٹارز کرکٹ گرائونڈ پر مافیا کا قبضہ برقرار

391

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر کی اجارہ داری، 5 سال سے ایسٹرن اسٹارز کرکٹ گرائونڈ پر قابض، سندھ حکومت کے احکامات کے باوجود کسی بھی صورت قبضہ چھوڑنے کو تیار نہیں، کے ایم سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر نے 9 ستمبر 2017 کو ایسٹرن اسٹارز کرکٹ گرائونڈ پر قبضہ کیا، جو 5 سال گزرنے کے باوجود تاحال برقرار ہے، ایسٹرن اسٹارز کرکٹ کلب ((گرائونڈ) کے صدر شمس الرحمان کا کہنا ہے کہ 9 جون 2021 کو وزیر بلدیات ناصر شاہ اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر لیئق احمد کو بذریعہ ٹیلی فون ہدایت دی کہ شمس الرحمن آپ کے پاس آرہے ہیں، ان کے گرائونڈ کا مسئلہ حل کردیں، جس پر ایڈمنسٹریٹر نے گرائونڈ کی فائل نمبرP-1005\09-06-2021 سینئر ڈایکریٹر کو بھجوائی، سینئر ڈائریکٹر نے فائل P-913\19-06-2021 ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر سلمان شمسی کو بھجوادی، مگر کوئی کام نہ ہوسکا، شمس الرحمن کے مطابق ہم نے 2مرتبہ ہ ناصر شاہ سے رابطہ کیا، جس کے بعد صوبائی وزیر نے ایڈمنسٹریٹر سے ہماری فائل منگوائی تاہم فائل نہیں بھجوائی گئی، جس پر انہوں نے ہمارے پاس موجود فائل پر ریمارکس دیئے، جس کا ڈائری نمبرP-1280\17-07-2021 ہے، ایسٹرن کرکٹ گرائونڈ کے صدر شمس الرحمان کے مطابق تمام تر ریکارڈ اور درخواستیں کے ایم سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر کے دفتر میں موجود ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، ایڈمنسٹریٹر کراچی، سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی سے مطالبہ کیا کہ خدارا ایسٹرن کرکٹ گرائونڈ انتظامیہ کو واپس دلوایا جائے تاکہ اس گرائونڈ میں ایک مرتبہ پھر کرکٹ بحال ہو اور ملک میں موجود ٹیلنٹ اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھاسکیں۔