ریاض: سعودی عرب کی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے موبائل ایپ ٹیکسی سروس سمیت عام ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی منظوری دیدی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ٹیکسی اور ایپلی کیشن ٹیکسی سروس کو جدید بنانے کیے لیے متعدد تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔جبکہ پالیسی پر 12 جولائی 2022 سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔حکام نے بتایا کہ ٹیکسیوں کے لیے نئی گاڑیاں استعمال ہوں گی اور پرانی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی جبکہ ڈرائیوروں کے یونیفارم سے ٹرانسپورٹ سروس کا معیار بلند ہوگا۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایپلی کیشن اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی وردی کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے اتھارٹی کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔