اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف! فتنہ خان اور اس کا جتھہ کل رات یہاں آگ لگا کر دارلحکومت جلا کر، املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہوگیا ہے ۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ شہباز شریف نے آج اس جگہ پر قوم کے زخموں پر نا صرف مرحم رکھا، جوانوں کا مورال بلند کیا بلکہ ایک مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا۔
جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف! فتنہ خان اور اس کا جتھہ کل رات یہاں آگ لگا کر بھاگ گیا۔ دارالخلافہ جلا کر، املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا۔ شہباز شریف نے آج اس جگہ پر قوم کے زخموں پر نا صرف مرحم رکھا، جوانوں کا مورال بلند کیا بلکہ ایک مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا۔ 🇵🇰 pic.twitter.com/NaFXPEhWoX
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 26, 2022
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد پہنچنے کے بعد صبح احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا جبکہ حکومت کو الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے 6 روز کی مہلت بھی دے دی۔