ایشاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی2022کے لئے ایڈمنسٹریٹر کاٹھیکہ حسن اینڈ کمپنی کے مظفر حسن کو دے دیا گیا

968

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سپرہائی وے پر قائم کی جانے والی ایشاء کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی2022 کے لئے ایڈمنسٹریٹر، پانی بجلی پارکنگ اور دیگر انتظامات کے ٹھیکے جاری کرد یے گئے ہیں۔ مویشی منڈی سجنے سے قبل ہی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں سے لدے تین ٹرالر پنجاب کے شہر شیخوپورہ سے کراچی کی مویشی منڈی میں داخل ہو گئےہیں جس میں 70 سے زاید قربانی کے جانورموجود تھے-سپر ہائی وے پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں شیخوپورہ کا بیوپاری 70 سے زاید گائے اور بیل لیکر ایشاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی پہنچ گیا ہے جس کے بعد سے مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقعے پر سپر ہائی وے پر قربانی کے جانوروں کے لئے قائم کی جانے والی عارضی مویشی منڈی2022 کے لیے ایڈ منسٹریٹر،بجلی کی سپلائی، کار پارکنگ،پانی کی سپلائی،سافٹ ڈرنک،منرل واٹر،چارہ سپلائی،برف سپلائی ،ٹینٹ (شامیانے)اور بیت الخلاء سمیت دیگر انتظامات کے لیے ٹھیکے جاری کردیے گئے ہیں۔منڈی کے انتظامات کا جائز لینے کیلئے جمعرات کو ایڈ منسٹریٹر مویشی منڈی مظفر حسن نے منڈی کے مقام کا جائیزہ لیا۔مویشی منڈی2022 کے لئے ایڈ منسٹریٹر کا ٹھیکہ حسن اینڈ کمپنی کے مظفر حسن کو دیا گیا ہے۔2020میں بھی ایڈ منسٹریٹر کا ٹھیکہ اسی کمپنی کے پاس تھا،جبکہ 2022میں پارکنگ کا ٹھیکہ فرید لاجسٹک اینڈ میٹرو کے یاسر اور نجیب کو دیا گیا ہے،اسی طرح منڈی میں دیگر انتظامات کے لیے ٹھیکےد اروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہیں۔مویشی منڈی2022 کے ایڈ منسٹریٹر مظفر حسن نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ27مئی2022 بروز جمعے سے سپرہائی وے مویشی منڈی میں باقاعدہ صفائی ستھرائی کے کام کا آغاز کیا جائے گااور کراچی سمیت دور دراز علاقوں سے آنے والے تمال بیوپاری مختلف اشیاء ہوٹلز لگانے کے خواہشمند افراداور بیوپاری جانوروں اوردیگراشیاء کے اسٹالز کی بکنگ کے لیے اپنے فارم ایڈمنسٹریٹرآفس سے وصول کرکے بنک میں جمع کر انے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ دوردراز علاقوں سے آنیوالے بیوپاریوں کے جانوروں کیلئے پانی،چارہ اوررہائش کا بندوبست ہماری پہلی ترجیح ہے۔جمعے سے مویشی منڈی میں جانوروں کو رکھنے کیلئے بلاکس کو ہموار کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا، جبکہ منڈی میں بیوپاری اور عوام کی سہولت کے لئے روشنی، کھانے پینے کے اسٹالز، پارکنگ اور اے ٹی ایم مشین لگانے کا کام بھی شروع ہوجائے گا۔مویشی منڈی میں جانوروں کو رکھنے کیلئے بلاکس کو ہموار کرنے کا عمل مشینری ٹر یکٹر ٹرالی کا استعمال کیاجائے گا جبکہ کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کے ذریعے علاقے کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کیے جائے گے۔ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم اس دینی فریضہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں لوگوں اور مویشیوں کے بیوپاریوں کو جانوروں کی خرید و فروخت میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے آنے والے بیوپاریوں اور عوام کو خرید و فروخت میں ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کیلیے دیگر اداروں سے بھی تعاون کی درخواست کی جائے گی تاکہ منصوبہ بندی کے ذریعے ایک مربوط سسٹم کے تحت انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔صفائی،ستھرائی اور جانوروں کی آمد کے آغاز کے ساتھ ہماری بنیادی ذمے داری سہراب گوٹھ پر ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا قیام اور اسے بیوپاریوں اور خریداروں کیلیے محفوظ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال سال بھی مویشی منڈی اسی مقام پر لگائی جائے گی، بیوپاریوں اور خریداروں کو آسان سہو لیات مہیا کریں گے بالخصوص پانی, بجلی،پارکنگ اور گند گی کے سدباب کے لیے معقول انتظام کیا جا ئے گا۔ا ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے قیام کے لیے کئی ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے۔جس میں وی آئی پی بلاک سمیت 25 سے زاید بلاک قائم کئے جائنگے۔ اسکے علاوہ بیوپاری اور عوام کی سہولیات کے لیے مختلف اسٹالز، پارکنگ اور اے ٹی ایم مشین لگائی جائے گی تاکہ جانوروں کی خریداری کرنے والے افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مویشی منڈی میں وی وی آئی،وی آئی پی سمیت جنرل بلاکس بنائے جائے گے، جس میں گائے،اونٹ اوربکروں کے لیے الگ الگ بلاک مختص کیے ہیں،مویشی منڈی میں 6 لاکھ سے زایدقربانی کے جانوروں کی گنجا ئش رکھی گئی ہے۔