پشاور(آن لائن ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت آئیں بائیں شائیں نہ کرے بلکہ سنجیدگی دکھائے۔ شاہ محمود قریشی نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شیلنگ اور لاٹھی چارج سے کتنی دیر لوگوں کو مرعوب کرے گی۔ اٹک پل سے کنٹینر ہٹا دیے گئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں نتیجہ خیز مذاکرات ہوں۔انہوں نے کہا کہ ن
لیگ کی قیادت انتخابات کے لیے تیار ہے تاہم پیپلزپارٹی ن لیگ کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی اور حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کا بہانہ بنا رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات میں وقت لگ سکتا اور اس کی آڑ میں بہانہ بنانے نہیں دیں گے۔ مذاکرت کی آڑ میں یہ کوئی بہانہ بنانا چاہتے ہیں وہ قابل قبول نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کا اعلان کریں تو اصلاحات کے لیے حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک اور اداروں کا نقصان ہو رہا ہے اور اس وقت شہباز شریف کی کوئی نہیں سن رہا۔