تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کا تیل بردار جہاز پابندیوں کے باوجود وینزویلا پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سیلفیا ون نامی آئل ٹینکر پر ایرانی پرچم لگا ہوا تھا۔ یہ ٹینکر نیشنل ایرانین ٹینکر کمپنی کی ملکیت ہے،جو وینزویلا کی بندرگاہ اموائی کے نزدیک پہنچا ۔ اس علاقے کے قریب وینزویلا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بھی واقع ہے۔ آئل ریفائنری کی تیل صاف کرنے کی یومیہ صلاحیت 6.45 لاکھ بیرل ہے۔ ایران اور وینزویلا نے گزشتہ برس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔