اسلام آباد (کامرس ڈیسک)پاک چین تعاون پاکستانی آٹو انڈسٹری کے لیے سنہری دور کا آغاز کرے گا ، پاکستان میں آٹوموبائل مینوفیکچرنگ سے مقامی روزگار اور ٹیکس ریونیو میں بہتری آئے گی۔چین میں پاکستان کے اعزازی سرمایہ کاری کونسلر فلپ جیا ن نے چائنا اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ جہاں تک گاڑیوں کی صنعت کا تعلق ہے، پاکستان ترقی کے سنہری دور کا آغاز کرنے والا ہے۔چینی برانڈز نے پاکستان میں اپنے اسمبلی پلانٹس لگائے ہیں۔ BYD GWM اور Geely جیسے دیگر برانڈز کے پاکستان میں بھی پلانٹ کھولنے کا امکان ہے۔ اب پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری پر مثبت امکانات کے ساتھ تیزی سے مزید چینی برانڈز، پاکستان کو اپنے اسٹریٹجک پلان کی ایک اہم منزل کے طور پر پسند کر رہے ہیں۔چیری آٹوموبائل پاکستان کے ڈائریکٹر فیلکس ہو نے سی ای این کو بتایا دائیں ہاتھ سے چلنے والی کاروں چیری کی مارکیٹ سات ممالک پر محیط ہے۔خاص طور پر جنوبی افریقا اور نیپال وغیرہ میں، ہم پہلے ہی درج کر چکے ہیں، لیکن یہ مکمل گاڑیوں کی مارکیٹ ہیں۔ پاکستان ان میں سی کے ڈی گاڑیوں کی پہلی مارکیٹ ہے، اور گاڑیاں مقامی طور پر اسمبل اور تیار کی جائیں گی۔ چین پاک تعاون کے ذریعے پاکستان میں آٹوموبائل مینوفیکچرنگ سے مقامی روزگار اور ٹیکس ریونیو میں بہتری آئے گی۔ فیلکس نے کہا کہ مزید اہم بات یہ ہے کہ ہم یہاں اپنا جدید ترین ماڈل تیار کریں گے، اس لیے ہماری ٹیکنالوجی اور انتظامی صلاحیتوں کو پاکستان میں پروجیکٹ میں ضم کیا جائے گا، جس کا پاکستان میں پوری صنعت کی بہتری پر انتہائی مثبت اثر پڑے گا۔