سکھر ، جماعت اسلامی کی سخت گرمی میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں جاری

188

سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر میں سخت گرمی کے باجود بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں شروع امیدواروں کے حلقہ کی عوام سیرابطے اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ، جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر ایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری ، امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ، پولیٹیکل سیل انچارج احسان حفیظ شیخ سمیت دیگر ذمے داران کی نگرانی میں جماعت اسلامی کے امیدواروان نے عوامی رابطوںکا آغاز کر دیا ہے ، لوگوں سے ملاقاتیں کی جا رہی ہیں اور انہیں بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے مخلص عوام دوست دیانتدار نمائندوں کے انتخاب کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے اور جماعت اسلامی کے نمائندوںکی کامیابی کیلئے اپیل کی جا رہی ہے، علاوہ ازیں میئر سکھر کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے چیئر مین یو سی ون سابق میئر ارسلان اسلام شیخ کی انتخابی مہم بھی جاری ہے، جبکہ وزیربلدیات سید ناصر حسین کے صاحبزادے سید کیمل حیدر شاہ نے سکھر ضلعی چیئرمین بننے کیلئے کمر کس لی ہے ، ان کی جانب سے بھی رابطے جاری ہیں