نیو ہکڑا الحسن کالونی کے مسائل حل کیے جائیں

820

ہم اہل محلہ نیو ہکڑا الحسن کالونی عقب شیخ امتیاز ہائوس شکارپور صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ وزیر بلدیات سندھ اور متعلقہ اداروں سے عرض کرتے ہیں کہ شہر میں رہتے ہوئے بھی کسی گائوں دیہات سے بھی ابتر حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں سیاسی مخالفت کے سبب ہماری کالونی کو ہر قسم کی سہولت سے محروم کیا گیا ہے۔ ہر طرف گندگی، تعفن اور راستے بھی سیدھے نہیں اور نہ ہی گلیاں بنی ہوئی ہیں محض شیخ ولہر بلوچ کے ذاتی عناد میں ہم حکومت سندھ کی ترقیاتی اسکیموں سے محروم ہیں۔ ہم نے عدالت سے بھی رجوع کیا افسوس ان کے حکم کو بھی نظر انداز کردیا گیا ہم متعدد بار وزیراعلیٰ سندھ، وزیر اعظم پاکستان سے بھی اپیل کرچکے پر افسوس ہمیں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری کالونی کی گلیاں پکی بنوائی جائیں۔ کالونی میں جراثیم کش اسپرے کرایا جائے۔ آوارہ کتوں کو مارا جائے۔ بجلی، گیس کی سہولت فراہم کی جائے، قانونی کنکشن کے لیے حکومت سندھ و وفاقی حکومت کو حکم دیا جائے۔ سولر لائٹ لگائی جائیں۔ دل بیکری سے سمادھا آشرم اور آشرم سے بیگاری واہ تک کشادہ روڈ جو قبضہ کرکے تنگ گلی بنادی گئی ہے اس کا نوٹس لیا جائے اور قبضہ ختم کرایا جائے جو کرسچن اسپتال اور سمادھا آشرم و مدارس والوں نے ہتھیالی ہے۔
استاد جاوید ہکڑو، نیو ہکڑا محلہ الحسن کالونی شکارپور