اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان ڈی چوک پر ہی تقریر کریں گے، کل کی کل دیکھی جائے گی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم سے پہلے پارٹی کارکن ڈی چوک پہنچ چکے تھے۔پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکن ڈی چوک میں موجود ہیں۔