اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ صوبوںکوضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنایاجائے گا، پانی کی فراہمی میں لاپرواہی، غیر ذمہ داری، بے ایمانی اور چوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،صوبائی وزیر برائے آبپاشی محمد خان لہڑی نے شکایت کی کہ ارسا کی جانب سے مختص کردہ پانی کے حساب سے بلوچستان کو قلت کا سامنا ہے باوجود اس کے کہ بلوچستان، صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ انفرااسٹرکچر رکارٹوں کی وجہ سے پانی کی قلت کے اطلاق سے مستثنی ہے۔
گزشتہ روز بلوچستان کے وزیر آبپاشی محمد خان لہڑی نے سیکرٹری آبپاشی عبدالفتح بانگڑ کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ سے ملاقات کی اور بلوچستان سے متعلق شکایت کی کہ ارسا کی جانب سے مختص کردہ پانی کے حساب سے بلوچستان کو قلت کا سامنا ہے باوجود اس کے کہ بلوچستان، صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ انفرااسٹرکچر رکارٹوں کی وجہ سے پانی کی قلت کے اطلاق سے مستثنی ہے۔
بلوچستان کے وزیر آبپاشی نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سے شکایت کی کہ صوبے میں پانی کی قلت سے فصلوں پر ناقص اثرات ہوں گے اور ڈیری کی پیداوار بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جس پروفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے بلوچستان کے وزیر آبپاشی اور سیکریٹری کو یقین دہانی کرائی کہ پانی کے بہا میں جیسے ہی بہتری آئے گی۔
تمام صوبوں کو ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور پانی کی فراہمی میں لاپرواہی، غیر ذمہ داری، بے ایمانی اور چوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔