کراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ کا تین روزہ دور ہ گوادر موخر

228

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ کے صدر اور آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد شرجیل گوپلانی اور بلوچستان اکنامک فورم کے سردار پوپلزئی کے درمیان ایک اہم میٹنگ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں دونوں جانب سے اہم اراکین نے شرکت کی۔ جس میں ملکی حالات اور بلوچستان کی صورت حال کے معاملات زیرغور آئے۔ شرجیل گوپلانی نے کہا کہ جمعرات 26مئی کو کراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ کے اراکین پر مشتمل گوادر فری پورٹ کے تین روزہ دورے کو فی الحال مئوخر کردیا گیا ہے‘ اس کی اہم وجہ بلوچستان کی صورت حال اور ملک کے سیاسی حالات ہیں۔ میٹنگ میں یہ بھی طے پایا کہ کراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ کے پینتیس اراکین پر مشتمل اب یہ تین روزہ دورہ جولائی کے وسط میں متوقع ہے۔شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی‘ بلوچستان اکنامک فورم اور کراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ نے مشترکہ طور پر اس دورے کا اہتمام کیا تھا‘ جس کے تحت گوادر میں ٹمبر کے کاروبار کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینا ہے۔