سکھر (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری کی زیر صدارت مدرسہ نورالھدیٰ عربیہ اسلامیہ باگڑجی کی منتظمین کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مدرسے میںتعلیم و تدریس ،تربیت،طعام وآرائش ، آڈٹ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اور رپورٹ پیش کی گئی، منتظم مدرسہ میر ہزار خان لاشاری نے رپورٹ پیش کی، امیر ضلع سکھر و دیگر ذمے داران نے رپورٹ پر اظہار تسلی و اطمینان کا اظہار کرتے کارکردگی کو بہتر قرار دیا، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس تعلیمی تدریسی مرکز کو اھل محلہ، ملک کے لیے اصلاح، ہدایت کا ذریعہ بنائے اور مزید بہتر طریقے سے دین اسلام کا کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔