عمران خان ملتان میں قادیانی کے گھر کیوں رہے ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

1571

ٹنڈوآدم (پ ر)عمران خان ملتان میں قادیانی کے گھر کیوں رہے ،اس قسم کی کارروائیاں ہمارے مؤقف کو تقویت دیتی ہیں کہ عمران خان قادیانی نواز ہے،مسلمان عام انتخابات میں اس کا کھل کر بائیکاٹ کریں ،عمران خان کو وضاحت دینا ہوگی،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان ،پاسبان ختم نبوت ،محافظین ختم نبوت پاکستان ،مجاہدین ختم نبوت سندھ ،جمعیت علما اسلام س ،کے رہنمائوں مفتی محمد طاہر مکی ،مولانا محمد عثمان سموں ،مولانا محفوظ الرحمان شمس،قاری محمد عارف ،قاری عبدالرحمن الحذیفی،محمد محرم علی راجپوت، مولانا عبدالمجید،ودیگر علما نے ملتان میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کا سکہ بند قادیانی فضل مختارشیخ کے گھر قیام پرشدیدرد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ قادیانی انتہائی متعصب اور مشہورترین قادیانی ہے اس کے گھر عمران خان کا قیام۔علاوہ ازیں مرزا مسرور کے ساتھ عمران خان کی ملاقاتیں جو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آچکی ہیں یہ اقدامات ہمارے مؤقف کو مضبوط کرہے ہیں کہ عمران خان کو قادیانیوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے اور یہ انتخابات میں جیت کر ریاست مدینہ قائم نہیں کریگا بلکہ بانی ریاست مدینہ کے دشمن اور گستاخ قادیانیوں کو تحفظ فراہم کرے گا اس لیے ہر مسلمان پر لازم ہے خواہ وہ تحریک انصاف میں ہو یا کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتا ہواب عمران خان سے اس قادیانی کے گھر میں رہنے کے اسباب کھلے عام معلوم کرے اور ہمارا نیازی سے مطالبہ ہے کہ جب تک قادیانی کے گھر جاکررہنے کے اسباب میڈیاپر نہیں لائے جاتے ہماراسیاست سے تو دور کا بھی واسطہ نہیں لیکن گستاخ رسول اور اس کے حمایت کرنے والوں سے امت مسلمہ کو بچانافرض ہے ہم اس لیے میدان میں اتر کر پی ٹی آئی بائیکاٹ مہم چلائیں گے۔