پشاور(آن لائن) پی ڈی اے ملازمین کا ہڑتال اور دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث کام بری طور پر ٹھپ ہو کر رہ گیا ، احتجاجی دھرنے کی قیادت یونائیٹڈ ورکر یونین کے ضیاء الحق کر رہے تھے ، ملازمین کے احتجاجی دھرنے اور ہڑتال کے باعث ریکوری کاکام بھی بری طور پر متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اٹھارہ سو ملازمین کو فوری طور پر سروس اسٹرکچر دیا جائے ،چار سو سے زائد ورک چارج ملازمین کو ریگولر کیا جائے ، ملازمین کے ٹائم ا سکیل کامسئلہ فور ی طور پر حل کیا جائے ،حمزہ نامی ملازم پر ہونے والے تشدد کے واقعہ میں ملوث انکوائری شفاف ہونی چا ہیے، پی ڈی اے ملازمین کے حقوق کے لیے میدان میں آیا ہوں ، اور مطالبات کے حل ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔