اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں شہید ہونے والے کانسٹیبل کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ورکروں کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسا رہاہے ۔ اور وہ کبھی بھی ان عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے لیڈر کے ہاتھوں اس کانسٹیبل کی شہادت عمران خان کی سوچ کی عکاسی ہے۔