اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کارکنوں کے گھروں پرچھاپوں اورپولیس اہلکارکی موت کے ذمہ داررانا ثنا اللہ اورحمزہ شہباز ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پنجاب میں گزشتہ رات 11 سو گھروں پرچھاپے مارے گئے۔پولیس نے بغیروارنٹ گھروں میں داخل ہوکر خواتین اوربچوں سے بدتمیزی کی اورلوگوں کوتشدد کا نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی کے 400 سے زائد کارکنوں کوحراست میں لے لیا گیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ایکس سروس مین اورسول اداروں سے ریٹائرڈ لوگ بھی پولیس گردی کا نشانہ بنے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق ریٹارئرڈ میجر کے گھر آدھی رات کو زبردستی داخل ہونے پرگھروالوں نے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کی جسے ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ان تمام واقعات کی ذمہ داری وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اوروزیرداخلہ رانا ثنااللہ پرعائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجابیوں ڈٹ جا اس حکومت کو پتہ نہیں کوئی ماں کالال پنجاب کیجذبوں کو نہیں دبا سکا۔ پنجابیوں کیجذبے پانچ دریاں کی ٹھاٹھیں مارتی موجوں سے پانی لے کرجوان ہوئے ہیں بزدلوں کا خیال ہے بندوقوں سے پنجابی ڈر جائیگا اس غلطی کی بڑی قیمت دینا ہو گی۔